Advertisement

اومیکرون کا پھیلاؤ روکنے کے لیے چین کے مزید شہروں میں لاک ڈاؤن

اومیکرون

اومیکرون

چین نے عالمگیر وبا کورونا کی تباہ کاریوں اور سامنے آنے والی نئی اقسام کے پیش نظر مختلف شہروں میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے بیجنگ میں ہائی الرٹ کردیا ہے۔

اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے عائد نئی پابندیوں نے چین میں مزید لاکھوں افراد کو گھروں میں محصور کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے 50 لاکھ آبادی والے شہر انیانگ میں تیزی سے پھیلنے والے اومیکرون کی وجہ سے عوام کر گھروں میں بند رہنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

حکومت نے گزشتہ دسمبر کے اواخر میں ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہرشیان میں بھی اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن لگا دیا تھا۔

ماہرین صحت کے مطابق انیانگ میں سامنے آنے والے کیسز کا تعلق چین کے شمال میں واقع ساحلی شہر تیانجن میں  پھیلنے والی وبا سے ہے۔ چینی حکام کے مطابق کورونا کے اس نئے ویریئنٹ کے تناظر میں بیجنگ میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ جو فروری میں ہونے والے ونٹر اولمپکس کی میزبانی کرے گا۔

Advertisement

حکومت  نے ٹارگیٹڈ لاک ڈاؤن، سرحدوں پر پابندیاں عائد کرنے اور طویل قرنطینہ پرمبنی’ زیرو کووڈ‘ حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version