Advertisement

یوکرین کی صورتحال عالمی امن کیلئے خطرہ ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی صورتحال عالمی امن اورسیکورٹی کے  لیے خطرہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متنازع علاقوں کوتسلیم کرکے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے علاقے میں مزید فوج بھیجنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہیں۔ روس فوری طور پر مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  نے کہا کہ یوکرین کا بحران عالمی امن اورسیکورٹی کے لیے خطرناک ہے۔فریقین بحران کوصبراورتحمل سے حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایل این جی اور قدرتی گیس کی رسد بلا تعطل جاری رکھنے کا ارادہ ہے، پیوٹن

Advertisement

واضح رہے کہ روس نے یوکرین کے سرحدی علاقوں میں مزید فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے جبکہ  امریکا اوربرطانیہ روس کے جارحانہ اقدامات پراس کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

گزشتہ روز برطانوی وزیر صحت نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ روس نے یوکرین پر حملہ شروع کردیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آپ یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں کہ یوکرین پر حملہ شروع ہو چکا ہے، یہ یورپ کے لیے ایک سیاہ دن ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی یوکرین سے الگ ہونے والے علاقے ڈونیٹسک کے قریب رات میں بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک دیکھے گئے ہیں۔

دوسری جانب  یورپی یونین نے یوکرین کی جانب سے مدد کی درخواست پر یورپ کے گرد سائبر ریپڈ رسپانس ٹیم تعینات کردی ہے۔

یوکرین پر سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے بنائی گئی اس 12 رکنی ٹیم میں لتھوانیا، کروشیا، پولینڈ، ایسٹونیا، رومانیہ اور نیدرلینڈ کے سائبر سیکیورٹی کے ماہر شامل کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version