Advertisement

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 790 نئے کیس رپورٹ، ایک جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیس مسلسل کم ہو رہے ہیں تاہم پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 790 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق آج 19 فروری ہفتے کے دن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 88 ہزار 4 سو 95 ٹیسٹ کیے گئے۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 8 سو 82 تک پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 64 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 15 ہزار 9 سو 90 ہوگئی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں زیرعلاج کورونا مریضوں میں سے مزید ایک مریض انتقال کر گیا جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 2 ہزار 2 سو 93 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں اماراتی وزارت صحت نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 21 ہزار 6 سو 96 خوراکیں دی گئی ہیں جبکہ اب تک 2 کروڑ 39 لاکھ 99 ہزار ایک سو 38 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version