Advertisement

کینیڈا میں کورونا پابندیوں کیخلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال، ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کورونا پابندیوں کے خلاف ٹرک ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے مئیرجم واٹسن نے ٹرک ڈرائیوز کی ہڑتال کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اوٹاوا کے مئیرنے اپنے بیان میں کہا کہ صورتحال مکمل طورپرقابو سے باہرہے اورمظاہرین کی تعداد پولیس اہلکاروں سے زیادہ ہوگئی ہے، مظاہرین شہریوں کی سلامتی کے  لیے خطرہ ہیں۔

ٹرک ڈرائیوز گزشتہ ایک ہفتے سے کورونا پابندیوں  کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اورانہوں نے شہرکے وسطی علاقے کی سڑکوں کوخیمے لگا کراورٹرک کھڑے کرکے بند کردیا ہے۔

ٹرک ڈرائیورز نے حکومت کی جانب سے ٹرک ڈرائیورز کے لیے ویکسین لازمی لگوانے کی شرط  کے خلاف ایک ہفتے قبل ’ آزادی کارواں‘ کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version