اقوامِ متحدہ، یوکرائن پر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد روس نے ویٹو کر دی

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرائن پر روسی حملہ موضوعِ بحث بنا رہا۔
سلامتی کونسل میں یوکرائن پر روسی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس کو روس نے فوری طور پر ویٹو کر دیا۔
امریکا سمیت 11 ارکان نے اِس مذمتی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ بھارت، چین اور متحدہ عرب امارات نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
روس کیونکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہے اِس لیے اِس مذمتی قرارداد کا ناکام ہونا کسی طور خارج از امکان نہیں تھا۔
یوکرائن پر روسی حملے کے خلاف بحث کے دوران سلامتی کونسل میں امریکی سفیر نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کو اسی لیے بنایا گیا تھا کہ ایسی جارحیت کو روکا جا سکے جس کا سامنا اِس وقت یوکرائن اور اُس کے عوام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

