جدہ میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں سے 100 کلو سونا اور 6 کروڑ ریال ضبط

جدہ میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں سے 100 کلو سونا اور 6 کروڑ ریال ضبط
جدہ کے پرانے محلوں میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں کے خلاف کاروائیوں میں 100 کلو سونا اور 6 کروڑ ریال برآمد کیے گئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں پولیس کے سربراہ جنرل صالح الجابری کا کہنا ہے کہ جدہ کے پرانے محلے جہاں جرائم کی سب سے زیادہ شرح ہے، ان محلوں میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان محلوں میں چوری، لوٹ مار اور منشیات فروشی سمیت انسانی تجارت میں ملوث گروہ پناہ لیے ہوئے تھے، ان محلوں سے 100 کلو سونا جس کی مالیت 5 کروڑ ریال سے زیادہ ہے اور 6 کروڑ ریال کیش ضبط کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ سے کچھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو 1 کروڑ ریال سامان میں چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کررہے تھے جبکہ ان افراد کا تعلق اسی محلے سے ہے۔
جنرل صالح الجابری کا کہنا تھا کہ ان محلوں میں جرائم پیشہ افراد سے ضبط کی گئی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی جانے والی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں جرائم کی شرح 12 فیصد کم ہوئی ہے جبکہ پرانے محلوں کو گرانے کے دوران 10 ہزارغیر قانونی تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News