بھارت میں حجاب کیس کی سماعت، ہائی کورٹ نے معاملہ لارجر بنچ کو بھجوادیا

بھارت میں حجاب کیس کی سماعت، جج نے دباؤ میں آکر سماعت ملتوی کردی
بنگلورو: بھارت میں حجاب کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نے فیصلہ دینے کے بجائے معاملہ لارجر بینچ کو بھجوادیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر کشیدگی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے ڈٹ جانے والی مُسلم لڑکی کے چرچے
جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، سِنگل بینچ نے لڑکیوں کو حجاب پہن کر کالجوں میں جانے کی اجازت دینے کے عبوری احکامات پاس کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ عبوری ریلیف پر لارجر بینچ کو غور کرنا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں یونیورسٹی و کالج کے طلبا و دیگر کی جانب سے کلاس رومز میں حجاب پہننے پر پابندی پر سوالات اٹھاتے ہوئے اجازت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس سے قبل آج صبح جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ کی سربراہی میں سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دباؤ میں آکر سماعت کو سہہ پہرتک ملتوی کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: تنہا باحجاب لڑکی سیکڑوں انتہاپسندوں پر بھاری پڑگئی، بھاری انعام کا اعلان
رپورٹ کے مطابق جسٹس کرشنا ایس ڈکشٹ نے اس دوران طلبہ برادری سے امن برقرار رکھنے کی بھی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب حجاب کے معاملے پر ریاست میں غیر مستحکم صورت حال کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکومت نے بدھ سے شروع ہونے والے اسکولوں اور کالجوں میں تین دن کی چھٹی کا اعلان کررکھا ہے۔
چیف منسٹر بسواراج بومئی نے طلباء سے درخواست کی ہے کہ وہ عدالتی حکم تک انتظار کریں اور مشتعل نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں باحجاب طالبات کو ہراساں کیے جانے پر اسکول، کالجز تین روز کیلئے بند
اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے بنچ نے وکلاء سے مختصر طور پر اپنے دلائل پیش کرنے کو کہا ہے۔ جسٹس ڈکشٹ نے یہ بھی مشاہدہ کیا کہ عدالت کو عوام اور طلباء کی صوابدیدی طاقت پر بھروسہ ہے۔
بینچ نے وکلاء کو بتایا تھا کہ تعلیمی سال کے اختتام تک دلائل اور جوابی دلائل نہیں سنے جاسکتے، بعد ازاں عدالت نے سماعت کو آج بروز بدھ کو 2.30 بجے تک ملتوی کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News