کانگو میں بجلی کے تار گھروں اور بازار پر گرنے سے 26 افراد ہلاک

افریقی ملک کانگو میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گرنے کے خوفناک واقعے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کی جانب سے فراہم کی گئی اطلاعات کے مطابق کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں صبح ہونے والی بارش کے بعد بجلی کے ہائی ٹینشن تار گھروں اور مُلحقہ بازار پر گر گئے۔
واقعے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 24 خواتین بھی شامل ہیں۔
کانگو حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اِس افسوسناک واقعے میں 2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر بس کا انتظار کرنے والے افراد اور تاجر شامل تھے۔
ایک مقامی تاجر نے بتایا کہ واقعے کے مقام سے ایک نالہ گزرتا ہے جو بارش کے باعث اوور فلو ہونے سے پانی مارکیٹ تک پہنچ جاتا ہے۔
حالیہ بارش کے بعد بھی ایسا ہی ہوا اور اِسی دوران بجلی کے ہائی ٹینشن تار پانی میں جا گرے جس کی وجہ سے کرنٹ تیزی سے پھیلا اور کئی افراد اُس کا شکار بن گئے۔
کانگو کے بجلی کے محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حادثے کا سبب طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کا گرنا قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

