Advertisement

بھارتی حکمراں جماعت کی رکن اسمبلی بھی حجاب کیخلاف زہر اگلنے لگیں

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی رکن اسمبلی بھی حجاب کے خلاف زہراگلنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھوپال میں بی جے پی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی پریگیا ٹھاکرکا کہنا تھا کہ جنہیں خطرہ ہے وہ گھرمیں رہتے ہوئے حجاب پہنیں۔

کرناٹک میں حجاب تنازعہ پر بی جے پی لیڈر پریگیا ٹھاکر نے کہا کہ مدارس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں حجاب کرنے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، بھارت میں کسی کوحجاب پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: کرناٹکہ کے بعد پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبات پر تعلیم کے دروازے بند

ہندو انتہاپسند رکن اسمبلی کامزید کہنا تھا کہ بھارت میں ہندومعاشرہ ہے جہاں عورت کی عزت کی جاتی ہے اس لیے گھرسے باہرکسی کوحجاب نہیں پہننا چاہیے۔

Advertisement

بی جے پی لیڈر نے مزید کہا کہ مسلمان طالبات مدارس  کے نظم و ضبط  کے مطابق وہاں حجاب پہنیں لیکن ملک  کے اسکولوں اور کالجوں کے نظم و ضبط کو  حجاب کرکے مسخ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب  کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔

بھارتی ریاست کرناٹک میں دو کالجز میں باحجاب  طالبات کو کالج میں داخلے سے روکا جاچکا ہے۔ طالبات کالج میں داخلے پر پابندی لگائے جانے پر روتے ہوئے کالج کے پرنسپل کی منتیں کرتی رہیں لیکن پرنسپل نے ان کی ایک نہ سنی گئی۔

مزید پڑھیے: بھارت کے ایک اور کالج میں باحجاب طالبات کے داخلے پر پابندی عائد

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینے کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا تھا۔

ریاست کرناٹک کے علاوہ مدھیا پردیش کے شہر پڈوچیری میں بھی باحجاب طالبات پر اسکول کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

حجاب پرپابندی کے خلاف ایک طالبہ نے کرناٹک ہائی کورٹ میں درخواست  بھی دائرکررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version