امریکا طویل عرصے تک انڈو پیسیفک خطے میں رہے گا، وزیرخارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ یوکرائن بحران کے باوجود امریکا انڈو پیسفک خطے میں طویل عرصے تک اپنی موجودگی کو برقرار رکھے گا۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور امریکا پر مشتمل کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے لیے آسٹریلوی شہر ملبورن کے دورے پر ہیں۔
ملبورن میں اپنے خطاب میں انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اِس وقت امریکا، یوکرائن روس بحران میں مصروف ہے لیکن رواں صدی میں انڈو پیسیفک خطے کے حالات و واقعات ایک نئی صورت اختیار کر سکتے ہیں جس کے باعث امریکا طویل مدت تک علاقے میں موجود رہے گا۔
امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا ہے کہ انڈو پیسیفک خطہ حالیہ 5 سالہ عالمی اقتصادیات کے 2 سے 3 گُنا حصّے اور عالمی آبادی کے نصف پر مشتمل ہے جو دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا علاقہ ہے۔ اس علاقے کے حالات و واقعات پوری دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔
انٹونی بلنکن کے مطابق کورونا وبا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے کوئی بھی ملک تنہا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ ان مسائل پر غور کے لیے وسائل مختص کرنے والے ممالک پر مشتمل اتحاد کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
کواڈ اتحاد کے اجلاس کی سربراہ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین نے بھی کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم، سائبر ٹیکنالوجی، دہشت گردی، بحری سلامتی، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غلط معلومات کے خلاف جدوجہد پر مشتمل ہے۔
اجلاس میں بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ جے شنکر سبرامنیم اور جاپان کی نمائندگی وزیر خارجہ ہایاشی یوشی ماسا کر رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورے کا مقصد علاقے میں امریکی مفادات کو مستحکم کرنا اور چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے سامنے بند باندھنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

