Advertisement

ترکی اسرائیلی قدرتی گیس کی یورپ کو ترسیل کا ذریعہ بن سکتا ہے، صدر اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے ہاں اسرائیل سے درآمد کردہ قدرتی گیس استعمال کر سکتا ہے اور اسرائیلی گیس یورپ بھی پہنچا سکتا ہے۔

برسوں کی کشیدگی کے بعد بہتر ہونے والے ماحول کا ایک نتیجہ یہ بھی تھا کہ ترک صدر اردوان نے 3 فروری کو اسرائیلی صدر آئزک ہیرسوگ کے مارچ میں ترکی کے سرکاری دورے کا اعلان کیا تھا جس دوران دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات کی جائے گی۔

ترکی اور اسرائیل نے 2018ء میں کشیدگی کے بعد ایک دوسرے کے سفیروں کو بے دخل کر دیا تھا۔

ترکی نے تب مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے پر اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کی فلسطینیوں سے متعلق پالیسیوں کی مذمت کی تھی جبکہ اسرائیل نے مطالبہ کیا تھا کہ ترکی فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کی حمایت بند کرے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات بہت کشیدہ رہے تھے۔

Advertisement

صدر رجب طیب اردوان نے 4 فروری کو یوکرائن کے دورے سے واپسی پر انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ترکی اسرائیلی قدرتی گیس کو استعمال کرسکتا ہے اور اس کے علاوہ اسرائیلی قدرتی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

اِس تناظر میں زیادہ اہم بات گزشتہ برس نومبر میں صدر رجب طیب اردوان کی اسرائیلی وزیراعظم نفٹالی بینیٹ سے ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو تھی جو کئی برسوں بعد پہلا دوطرفہ رابطہ تھا۔

ترک صدر اردوان نے 2 فروری کو عراقی کردستان کے نیم خود مختار علاقے کے صدر نوشیروان بارزانی سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بارے صدر اردوان کا کہنا تھا کہ وہ عراق سے قدرتی گیس کی سپلائی کا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور اس بارے میں مذاکرات جاری ہیں۔

صدر اردوان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے عراق کے معاملے کو بھی اپنے ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے اور اس پر غور کر رہے ہیں، ممکن ہے کہ عراق سے ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل بھی شروع ہو جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version