Advertisement

ترک صدر یوکرین سے واپسی پر کورونا کا شکار

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان  یوکرین سے واپسی پر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے بتایا ہے کہ  یوکرین سے واپس آنے کے بعد   ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

طیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل دورہ یوکرین پر ترک صدر نے  یوکرین روس سربراہی اجلاس منعقد کرنے کی پیشکش کی  تھی   کیونکہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے ماسکو پر حملہ کرنے کے خدشات کو دور کرنے کے لیے کریملن تک رسائی بڑھا دی تھی۔

یہ سفارتی حملہ اس وقت ہوا جب روس نے امریکا پر نیٹو کے مشرقی حصے کو تقویت دینے کے لیے ایک ہزار فوجی رومانیہ اور دو ہزار فوجی پولینڈ بھیج کر  کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version