Advertisement

افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافی زیر حراست

افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں کو حراست  میں لے لیا گیا۔

 بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ  اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں کو کئی افغان کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے یو این ایچ سی آر نے ایک ٹوئیٹ میں کہا یو این ایچ سی آر کے ساتھ کام کرنے والے دو صحافیوں اور ان کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کو کابل میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیگر فریقین سے ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی۔

طالبان انتظامیہ کی سیکیورٹی اور افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا کہناہےکہ ان کے پاس اس معاملے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

این ڈی ایس کے ترجمان خلیل ہمراز کا کہنا ہے کہ ہمیں صحافیوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ وہ کب اور کہاں سے غائب ہوئے، ہم ابھی تک کوئی معلومات حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیے: افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 5 ہزار دہشت گرد موجود ہیں، اقوام متحدہ رپورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وزارت داخلہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کا ابھی تک کوئی اشارہ نہیں ملا کہ انہیں کس نے حراست میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسیاں دنیا بھر میں ان کے کام کی رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو ملازمت پر رکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version