سعودی عرب میں خواتین ٹرین ڈرائیورز کی بھرتی کیلئے 28 ہزار درخواستیں موصول

سعودی عرب میں 30 خواتین ٹرین ڈرائیورز بھرتی کرنے کے لیے دیے گئے اشتہار کے بعد 28 ہزار خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین کے لیے ڈرائیورز کے طور پر بھرتی سے مملکت میں خواتین کو روزگار کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
سعودی عرب میں خواتین اب ان عہدوں پر فائز ہیں جو پہلے مردوں تک محدود تھے۔
ہسپانوی ریلوے آپریٹر کمپنی کے حوالے سے گذشتہ روز بتایا گیا ہے کہ امیدوار خواتین سے تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان میں مہارت کا آن لائن جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس آن لائن انٹرویو اور جائزے کے بعد 30 منتخب خواتین کو ٹرین ڈرائیور کے طور پر ایک سال کی تربیت دی جائے گی۔ ریلوے میں ڈرائیور کے طور پر بھرتی کی جانے والی خواتین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان بلٹ ٹرین چلائیں گی۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب: دو پہیوں پر ڈرائیونگ کرنے والا گرفتار، گاڑی بھی ضبط
ہسپانوی کمپنی کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹرین چلانے کے لیے خواتین کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاحال 80 مرد ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی مہارت حاصل کرنے کے بعد ملازمت فراہم کی گئی ہے جبکہ مزید 50 زیر تربیت ہیں۔
قبل ازیں سعودی عرب میں خواتین کے لیے ملازمت کے مواقع محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت تک محدود تھے۔
سعودی عرب میں2018 میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مختلف اداروں میں خدمات سرانجام دینے کے لیے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

