Advertisement

روسی حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع

روسی حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع

روسی حملے کے بعد کیف سے شہریوں کا انخلا شروع

کیف: روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کے قریب حملوں کے بعد شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر فوجی آپریشن کا اعلان کیا جس کے چند منٹ بعد ہی روس کی جانب سے یوکرین پر پہلی گولہ باری اورمیزائل حملے داغے گئے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس تمام صورتحال کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک ہنگامی سائرن بجا دیا گیا ہے جس کے بعد ایسی تصاویر بھی سامنے آ رہی ہیں جس میں ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور لوگ خود ساختہ طور پر شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر و ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ کیف کے لوگوں میں خوف و ہراس بڑھتا جارہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں محفوظ پناہ گاہوں اور تہہ خانوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے کہ داراحکومت میں عوام نے گلیوں میں جمع ہوکر عبادتیں بھی شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان، اپنا دفاع کرینگے، یوکرائنی صدر

ایک صحافی کا ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ اس وقت دارالحکومت کیف کی صورتحال یہ ہے کہ لوگ سڑکوں پر کم اورکیش مشینوں کے سامنے قطارمیں زیادہ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ملک میں مارشل لا نافذ کرنے اعلان کردیا ہے۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے ہماری سرحدی چوکیوں اورفوجی تنصبات پر حملے شروع کردیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version