افریقہ: فرانسیسی فوج کے فضائی حملوں میں 40 جنگجو ہلاک
افریقی ملک برکینا فاسو میں فرانسیسی فوج نے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 40 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے جنرل کمانڈر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر برکینا فاسو میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فوجی کمانڈر کے مطابق فضائی کارروائی میں 40 جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے جنگجو برکینا فاسو میں حکومتی اور فرانسیسی فوجیوں پر حملے میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ برکینا فاسو میں دہائیوں سے داعش کے ساتھ ساتھ مقامی جنگجو تنظیمیں بھی متحرک ہیں جبکہ یہ کارروائی شدت پسندوں کے پارک رینجرز میں حملے میں فرانسیسی شخص سمیت 9 افراد کی ہلاکت کے بعد کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں برکینا فاسو میں اسمگلنگ کے گروہ بھی سرگرم ہیں جبکہ اس سے قبل جنوری میں دیسی ساختہ بم سے ٹکرانے سے دو بینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News