بھارت میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک

بھارت کے ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 41 کی حالت تشویشناک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایکسائز کمشنر نے اس معاملے میں لاپرواہی برتنے پر تین ایکسائز اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔
اس واقعہ کے بعد مشتعل دیہاتیوں نے میں ہنگامہ کھڑا کردیا جبکہ ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران شراب کا کاروبار بھی بڑھ گیا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں واقع دیسی شراب کی دکان سے اتوار کی شام فروخت کی گئی شراب زہریلی تھی۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ سات افراد کی ہلاکت کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ دیہات اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں سے لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس تک لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔
عوام نے زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔
اترپردیش کےکمشنر نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی موقع پر موجود ہیں، ضرورت پڑی تو پرائیویٹ اسپتالوں کی مدد لی جائے گی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
گزشتہ سال بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے 21 افراد ہلاک جبکہ کئی نابینا ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

