Advertisement

بھارت، حجاب پر پابندی کیخلاف عدالت جانیوالی طالبہ کے والد کے ہوٹل پر حملہ

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں حجاب پر عائد پابندی کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی طالبہ کے والد کے ہوٹل پر انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے نے حملہ کر دیا۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق اڈوپی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این وشنو وردھن نے تصدیق کی ہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کرنے والی چھ میں سے ایک طالبہ شفاء کے والد کے ہوٹل پر ہجوم نے پتھراؤ کیا ہے۔

پولیس افسر کے مطابق ہجوم کے پتھراؤ سے ہوٹل کی کھڑکی ٹوٹ گئی جبکہ بحث کے دوران شفاء کے بھائی کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشر کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اپنی ایک ٹویٹ میں شفاء کا کہنا تھا کہ اُن کے بھائی پر ایک جتھے کی جانب سے بیہمانہ حملہ کیا گیا ہے صرف اس لیے کیونکہ وہ حجاب کے حوالے سے اپنے مؤقف پر قائم ہیں جو اُن کا حق ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اُن کی جائیداد کو کیوں نقصان پہنچایا گیا؟ کیا وہ اپنا حق نہیں مانگ سکتیں؟ اگلا نشانہ کون ہوگا؟

Advertisement

شفاء نے اڈوپی پولیس سے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے اسکولوں اور کالجوں میں حجاب پہننے کی پابندی کے ردعمل میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے بعد حکومت کو اسکول بند کرنا پڑے تھے۔

اس حوالے سے شفاء سمیت دیگر طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں کیس دائر کیا تھا جو ابھی زیر سماعت ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ طالب علموں کے اسکول میں مذہبی لباس کی بجائے یونیفارم پہننے کے حق میں ہیں تاہم وہ حجاب کے معاملے پر عدالتی فیصلہ قبول کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version