Advertisement

بھارتی حکومت کے حالیہ بجٹ میں کسان مکمل نظر انداز

بھارتی حکومت کا حالیہ بجٹ کسانوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے حالیہ بجٹ میں کسانوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔

2022  تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے  کے ہدف کے نعرے دھرے کے دھرے  رہ گئے،حالیہ بجٹ تقریروں میں کسانوں کا  کوئی ذکر  ہی نہیں ہوا۔

مجموعی مختص بجٹ میں زرعی شعبے کا حصہ 2021-22 میں 4.26 فیصد سے کم ہو کر 3.84 فیصد ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے: بھارتی حکومت کی ملک میں قائد اعظم کے نام سے منسوب نشانیوں کو مٹانے کی دھمکی

Advertisement

کسانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے کسانوں سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ کم از کم امدادی قیمت اور دیگر مسائل پر ایک اور جدوجہد کے لیے تیار ہوجائیں۔

کسانوں کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کسانوں کے بے مثال احتجاج کے بعد ملک کے کسانوں کو امید تھی کہ حکومت اس بجٹ میں مخصوص موثر اقدامات اٹھائے گی۔

تاہم حکومت نے کل بجٹ میں زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کا حصہ گزشتہ سال کے 4.3 فیصد سے کم کر کے اس سال 3.8فیصد کر دیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسانوں کو ان کی کامیاب تحریک کی سزا دینا چاہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version