اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، روس کے یوکرائن پر حملے کی شدید مذمت

امریکا کے شہر نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کی درخواست پر دوسری دفعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
اجلاس میں رکن ممالک کی اکثریت نے روس کے یوکرائن پر حملے کی مذمت کی اور اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے اصولوں کی توہین قرار دیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اراکین نے کہا ہے کہ اجلاس شروع ہوتے ہی روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا ڈونباس پر فوجی آپریشن شروع کرنا ناقابل قبول ہے۔
یورپی سلامتی و تعاون کمیٹی (او ایس سی ای) نے بھی روس کے یوکرائن پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
او ایس سی ای نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرائن کے خلاف حملہ نہ صرف لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور خود روسی صدر اور حکومتی حکام کی یقین دہانیوں کی بھی سخت خلاف ورزی ہے۔
یورپی سلامتی و تعاون کمیٹی (او ایس سی ای) نے روس سے فوری طور پر تمام فوجی کاروائیوں کو روکنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

