Advertisement

فرانس، انتخابات میں جیت کیلیے اسلاموفوبیا کا استعمال پروان چڑھنے لگا

فرانس میں جاری صدارتی انتخابی مہم میں اسلام پر نکتہ چینی کے رجحان نے کافی زور پکڑ لیا ہے۔ فرانسیسی مسلمان اپنے خلاف ہونے والی بیان بازی پر پریشان ہیں۔

نیشنل ریلی (آر این) کی انتہائی دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین اور خاص طور پر سابق پنڈت ایرک زیمور اکثر اسلام پر تنقید کرتے رہتے ہیں اور ان کے بیانات کی تائید قدامت پسند دائیں بازو کے عہدیدار اور صدر ایمانوئیل میکرون کے اتحادی بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

صدارتی اُمیدوار ایرک زیمور موجودہ صدر میکرون کے خلاف دوسرے راؤنڈ کے رن آف تک پہنچنے کے لیے میرین لی پین اور روایتی دائیں بازو کی امیدوار والیری پیکریس سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے شمالی فرانس کے روبائے قصبے کو جہاں مسلمان اکثریت میں ہیں، افغانستان قرار دیا ہے۔

Advertisement

ایرک زیمور  نے فرانس انٹر ریڈیو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ فرانسیسی مسلمان فرانسیسی طرز زندگی اپنائیں اور شرعی قوانین کو ملکی قوانین سے برتر نہ سمجھیں۔ اُن کے ایسے بیانات نے فرانسیسی مسلمانوں میں پہلے سے موجود بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے۔

1905ء میں فرانس میں چرچ اور ریاست کی باضابطہ تقسیم نے سیکولرازم کو جدید جمہوریہ کی شناخت کا سنگ بنیاد بنایا تھا۔ نوآبادیاتی حکمرانی کے خاتمے پر 1950ء اور 1960ء کی دہائیوں میں فرانس کی طرف بڑے پیمانے پر ہجرت ہوئی۔

فرانس میں 2011ء میں خواتین کے نقاب کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پھر موجودہ حکومت نے 2021ء میں ایک نیا قانون متعارف کرایا تھا جسے صدر میکرون نے اسلامی علیحدگی پسندی روکنے اور ملکی شناخت کے دفاع کے لیے اہم قرار دیا تھا۔

فرانسیسی مسلمان جو ملک کی آبادی کا تقریباً نو فیصد ہیں، حالیہ صدارتی انتخابات کے دوران اسلام مُخالف بیان بازی سے حیران ہیں۔ فرانسیسی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بیان بازی کو معمول بنا لیا گیا ہے جبکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی حمایت کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ممتاز ماہر عمرانیات احمد بوبکر کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر قائل نہیں ہیں کہ فرانسیسی معاشرہ اتنا ہی نسل پرست ہے جتنا کہ اسے سمجھا جاتا ہے، یہ سیاست دان ہی ہیں جو نتائج کا اندازہ لگائے بغیر عوام میں نسل پرستی کا بیج بو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version