فرانس میں کورونا کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے سیاحوں پر پابندی

فرانس نے کورونا کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نصف مدتی تعطیلات کے دوران گھومنے پھرنے کی غرض سے فرانس جانے والوں کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔
فرانس نے ایسے سیاحوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہےجنہوں دوسری ڈوز لگوائے ہوئے نو ماہ یا اس سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور انہوں نے بوسٹر ڈوز نہیں لگوائی۔
گزشتہ برس مئی سے پہلے دونوں ڈوز لگوانے والے وہ افراد جو اسکیئنگ یا سیاحت کے لیے فرانس جانا چاہتے ہیں تو انہیں بوسٹر ڈوز لگوانی ہوگی۔
یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسپین نے برطانیہ آنے والوں کے لیے کوویڈ ریکوری سرٹیفکیٹ قبول کرنے کے یورپی یونین کے منصوبوں کو مسترد کردیا ہے۔
تاہم بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والے افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پہ بہ حالت مجبوری فرانس میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News