Advertisement

ٹونگا کے دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا امکان

ٹونگا کے دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کا امکان

نوکوالوفا: ٹونگا کے دارالحکومت میں کورونا کیسز کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد لاک ڈاؤن لگنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونگا کے دارالحکومت نوکوالوفا میں کووڈ کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد لاک ڈاؤن لگنے کا امکان ہے جبکہ ٹونگا کی بندرگاہ پر دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ٹونگا کی یہ وہ بندرگاہ ہے جہاں حال ہی میں آتش فشاں پھٹنے اور سونامی کے بعد انسانی امداد پہنچ رہی ہے جبکہ اب تک وہاں کی تمام امدادی ترسیل کو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کنٹیکٹ لیس پروٹوکول کے ذریعے ہینڈل کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونگا کے حکمران کا کہنا ہے کہ آج شام سے لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا اور ہر 48 گھنٹے بعد صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ٹونگا کے آتش فشاں سے ایٹم بم پھٹنے سے زیادہ توانائی نکلی

یاد رہے کہ ٹونگا 2020 کے اوائل میں بیرونی دنیا کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کے بعد سے دور دراز جزیرے کی قوم کووڈ سے نسبتاً محفوظ رہنے کے لیے دنیا کے چند مقامات میں سے ایک تھی۔

خیال رہے کہ ٹونگا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد سونامی نے قوم کو تباہ و برباد کردیا ہے جبکہ ٹونگا اس وقت غیر ملکی امداد پر بہت زیادہ انحصار کر رہا ہے۔

ٹونگا کو پینے کے صاف پانی، شیلٹر کٹس اور امدادی سامان کی فراہم کرنے والے ممالک میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سب سے آگے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version