Advertisement

سعودی زیرقیادت اتحاد کی صنعا پر بمباری، ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم تباہ

قیادت افواج اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا میں ڈرونز کو کنٹرول کرنے والے ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔

 پیر کے روز ہونے والے بم حملے میں شمالی صنعا میں ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت کے قریب سیٹلائٹ گراؤنڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

اتحاد کے حوالے سے حکام نے کہا کہ حوثی صنعا میں ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو دشمنانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

Advertisement

حوثی کے زیرانتظام چلنے والے ٹیلی ویژن المسیرہ نے وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو نشانہ بناتے ہوئے اتحادیوں کے حملے کی اطلاع دی، جس میں ٹیلی یمن ٹیلی کام کمپنی کی عمارت تباہ اور پڑوسی عمارت کو نقصان پہنچا۔

یمن کی جنگ 2014 میں اس وقت شروع ہوئی جب حوثیوں نے صنعا پر قبضہ کر لیا، جس سے سعودی قیادت والے اتحاد کو اگلے سال بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی حمایت کے لیے مداخلت کرنے پر مجبور کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ میں متحدہ عرب امارات پرمشتبہ ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے شہر صنعا پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں تقریبا14افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version