Advertisement

مودی کا پیوٹن کو نیٹو سے مذاکرات کا مشورہ

مودی کا پیوٹن کو نیٹو سے مذاکرات کا مشورہ

مودی کا پیوٹن کو نیٹو سے مذاکرات کا مشورہ

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو نیٹو سے مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے روس کے یوکرین کے ساتھ جاری تنازع کے دوران تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دفتر کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے وزیر اعظم مودی کو یوکرین کی تازی صورتحال کے بارے میں بریف کیا ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ نیٹو اور روس کے اختلافات مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

Advertisement

بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی نے روسی صدر کو اپنے تحفظات کے بارے میں آگاہ کیا ہے جبکہ یوکرین میں موجود انڈین شہریوں خاص کر طلبا کے بارے میں بتایا اور کہا کہ بھارت ان کے فوری انخلا کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ روس کی جانب سے دوسرے دن بھی یوکرین پر حملے مسلسل جاری ہیں جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 137 شہری اور فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب برطانوی سیکرٹری دفاع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین پر حملے میں 450 روسی اہلکار بھی ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے سیکرٹری دفاع کا بی بی سی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برطانوی خفیہ سروسز کی مصدقہ جائزے کے مطابق روس حملے کے پہلے روز اپنے کسی بھی مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version