ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے لئے شرط نہیں کہ وہ تعلقات کیلئے امریکا یا چین کا انتخاب کرے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنر ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات متعدد محاذوں پر اہمیت دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ تعلقات کو وسیع تناظر میں دیکھا جانا چاہئیے، پاکستان
ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے شراکت دار ممالک طالبان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور کابل کے اندر طیاروں کے آمد و رفت کو ممکن بنانے کے لئے بھی شراکت دار کام کر رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق افغان عوام کو اس وقت مدد کی ضرورت ہے، افغانستان چھوڑنے والوں کو آزاد نقل و حرکت کی اجازت دینا ہوگی۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے اپنی پارلیمنٹ میں پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے نریندر مودی پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے کہا تھا کہ نریندر مودی کی غلط پالیسیاں پاکستان اور چین کو ایک ساتھ لائی ہیں جو سب سے بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے ہندوستان کے لوگوں کو نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کا حامی ہے ، ڈاکٹر معید یوسف
راہول گاندھی نے کہا کہ چین کے پاس بہت واضح نظریہ ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں جبکہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی کا واحد سب سے بڑا اسٹریٹجک ہدف پاکستان اور چین کو الگ رکھنا ہے۔
راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے جو کچھ کیا وہ یہ ہے کہ آپ نے انہیں ایک ساتھ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے جب صحافی نے نیڈ پرائس سے سوال کیا تو انہوں نے کہا وہ ریمارکس کی توثیق نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

