سعودی عرب میں ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ ناکام، 4 افراد زخمی

سعودی عرب میں عرب اتحاد نے ابھا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ابھا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ عرب اتحاد نے مسلح ڈرون کوہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے خلاف کارروائی کےدوران 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کواکثر بیلسٹک میزائل اورڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: حوثی باغیوں کے ابو ظہبی میں ڈرون حملے، پاکستانی شہری سمیت 3 افراد ہلاک
عرب اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورسعودی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل نومبر 2021 میں ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی۔
ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف آنے والا ڈرون ہوامیں ہی تباہ کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

