چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے، نیوکلیئر ایجنسی

یوکرین کی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چرنوبل ایٹمی پلانٹ کی تابکاری میں اضافہ پایا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبرر ساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی نیوکلیئر ایجنسی کا کہنا ہے کہ وہ ناکارہ چرنوبل نیوکلیئر پاور پلانٹ کی جگہ سے تابکاری کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کر رہی ہے۔
نیوکلیئر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ تابکاری میں اضافہ بھاری فوجی سازوسامان کی ایک بڑی مقدار کی نقل و حرکت اور ہوا میں آلودہ تابکار کی وجہ سے ہوا ہے۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم چرنوبل کو دہشت گردوں سے بچا رہے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی چرنوبل جوہری پلانٹ کو اس کی حفاظت کے لیے روکے ہوئے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ قوم پرست گروہ اور دیگر دہشت گرد تنظیمیں ملک کی صورت حال کو جوہری اشتعال انگیزی کے لیے استعمال نہ کر سکیں۔
بیان میں تابکاری میں اضافے کو اضافے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پلانٹ کے آس پاس کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے اور عملہ تابکاری کی سطح کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News