بھارت میں برقع پوش خاتون سے حکومتی جماعت کے کارکن کی بدتمیزی

بھارت میں مسلمان باحجاب طالبات اور خواتین سے بدتمیزی اور ہراسانی کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تازہ واقعے میں ایک برقع پوش خاتون سے حکومتی جماعت کے کارکن نے ہراساں کیا ہے۔
بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برقع پوش خاتون سماجی کارکن ہیں جوگھر گھر مہم چلا رہی ہیں۔ اسی دوران حکومتی جماعت کے کارکن نے خاتون کو ہراساں کیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں باحجاب مسلمان خواتین کے ساتھ ہراسانی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔
اس سے قبل کرناٹکہ میں دو کالجز میں باحجاب طالبات کو کالج میں داخلے سے روکا جاچکا ہے۔
دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ریاست کرناٹکہ میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا تھا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا۔
مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی تھی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
اس سے قبل بھی ایک سرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔
حجاب پرپابندی کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست بھی دائرکررکھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News