Advertisement

ایران نیا جوہری معاہدہ تیار، تیل کی برآمدات پر فی الحال پابندی برقرار

عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے 2015ء میں ہوئے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے باہمی اقدامات کا لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔

سفارتکاروں کا دعویٰ ہے کہ امریکا اور ایران کو معاہدے میں واپس لانے کے لیے مفاہمت طے پانے کا مرحلہ قریب ہے تاہم ابتدا میں ایرانی تیل کی برآمدات پر عائد پابندیوں میں چھوٹ شامل نہیں ہے۔

ایران، روس، چین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، یورپی یونین اور امریکی نمائندے معاہدے کے مسودے کی تفصیل پر ابھی بات چیت کر رہے ہیں۔ ویانا مذاکرات میں شریک مندوبین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں لیکن کچھ متنازع مسائل ابھی تک تصفیہ طلب ہیں۔

اس سمجھوتے کا مقصد ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی اصل ڈیل پر واپس آنا ہے جس میں ایرانی تیل کی فروخت میں کمی بھی شامل ہے۔ اس کے بدلے میں اس کی جوہری سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

Advertisement

ایران کا اصرار ہے کہ اس کے مقاصد مکمل طور پر پرامن ہیں اور وہ شہری استعمال کے لیے جوہری ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ جوہری ہتھیار تیار کیے بغیر کسی اور ریاست نے اتنی اونچی سطح تک یورینیم کی افزودگی نہیں کی ہے۔

سفارت کاروں کے مطابق معاہدے کا مسودہ 20 صفحات سے زیادہ طویل ہے۔ معاہدے کے باقی فریقوں کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کا سلسلہ طے کیا گیا ہے۔

دیگر اقدامات کے بارے میں سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے تحت جنوبی کوریا کے بینکوں میں پڑے قریباً 7 ارب ڈالر کے ایرانی فنڈز کو منجمد نہ کرنا اور ایران میں قید مغربی قیدیوں کی رہائی بھی شامل ہے جس کے بارے میں امریکا کے مرکزی مذاکرات کار رابرٹ ملی نے تجویز دی ہے کہ اس معاملے کو معاہدے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

بہت سے سفارت کاروں کے مطابق ایک مرتبہ جب معاہدے کی منظوری کے بعد اقدامات کا ابتدائی سلسلہ شروع ہو جائے اور اس کی تصدیق ہو جائے گی تو پھر پابندیوں کے خاتمے کا اہم مرحلہ شروع ہوگا۔

Advertisement

سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ان مراحل کی مدت پر ابھی تک اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔

مختلف عہدے داروں نے معاہدہ طے پانے سے لے کر ایک سے تین ماہ کے درمیان دوبارہ نفاذ کے دن کا تخمینہ لگایا ہے۔ سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ ایران افزودگی کی 3.67 فی صد کی حد کی بنیادی جوہری حدود میں واپس آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
Next Article
Exit mobile version