Advertisement

امریکا کی بین الاقوامی بینکوں کو امدادی رقوم افغانستان منتقلی کی اجازت

افغان طالبان کے کڑے امتحان کے بعد آخرکار امریکا نے بین الاقوامی بینکوں کو امدادی رقوم افغانستان منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

امریکا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی بینک افغانستان میں انسانی امداد کے لیے رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔

امریکی وزارت خزانہ نے جاری کردہ بیان میں افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف پابندیوں اور ملک کے لیے امداد میں آسانی کے لیے منظور کردہ مراعات کی وضاحت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی بینک انسانی امداد کے مقصد سے اور طالبان پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کیے بغیر رقوم کی منتقلی کر سکیں گے۔

امریکا اور بیرونی ممالک کی کمپنیاں افغانستان کو خوراک بھیج سکیں گی اور بینک خوراک کی امداد سے متعلقہ رقوم کی منتقلی اور دیگر اُمور سرانجام دے سکیں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں نصف سے زائد آبادی بھوک اور غذائی کمی کا شکار ہے اور اُسے انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے بھی امریکا سے افغانستان کے مالی اثاثوں کو آزاد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان عوام کو قحط کی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ افغان معیشت کو دیوالیہ ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version