یوکرین کی فضائیہ روس کے فضائی حملوں کو پسپا کررہی ہے، یوکرینی افواج

یوکرین کی فضائیہ روس کے فضائی حملوں کو پسپا کررہی ہے، یوکرینی افواج
کیف: یوکرینی افواج کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فضائیہ روس کے فضائی حملے کا مقابلہ کر رہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی مسلح افواج نے ایک بیان شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے ملک کے مشرق میں اپنے یونٹوں پر شدید گولہ باری شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرائن میں فوجی آپریشن کا اعلان، اپنا دفاع کرینگے، یوکرائنی صدر
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے کیف کے قریب بوریسپل ہوائی اڈے اور کئی دیگر ہوائی اڈوں پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یوکرین کی فضائیہ فوج روسی فضائی حملے کو پسپا کر رہی ہے۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ملک میں میزائل حملوں کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے اور سرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین کے علاقے کیف میں دھماکے براہ راست سنے گئے ہیں جبکہ کیف میں سی این این کے ایک نمائندے نے کیمرے پر دھماکوں کی براہ راست اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

