Advertisement

روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری، 137 ہلاکتوں کی تصدیق

روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری جس میں اب تک 137 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا یوکرین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یوکرین کےدارالحکومت کیف میں 2 دھماکے سنے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیئو کے وسطی علاقے میں دو بڑے دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے جبکہ جمعے کی صبح ہی ایک تیسرے بڑے دھماکے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

یوکرینی خبر رساں ایجنسی یونیان کے مطابق سابق ڈپٹی وزیرِ داخلہ اینٹون ہیراشینکو کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو دھماکوں کی آواز سنی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کروز یا بیلسٹک میزائل استعمال کیے گئے ہیں تاہم یوکرین کی فوج نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

Advertisement

ترک میڈٰیا کے مطابق روسی فوجیوں کی کیف کی جانب پیش قدمی جاری ہے جبکہ امریکہ نے اتوار تک کیف پر روسی قبضے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ پہلے روز روسی حملےمیں 137 افراد ہلاک اورسینکڑوں زخمی ہوئے ہیں جن میں فوجی اورسویلین دونوں شامل ہیں۔

انہوں نے عوام کو متحرک کرنے کے لیے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے ذریعے 90 دنوں کے لیے فوج میں نئے لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور ریٹائرڈ یا ریزوو فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔

ادھر یوکرین میں اسٹیٹ بارڈر گارڈ سروس کا کہنا ہے کہ 18 سے 60 سال عمر کے مردوں پر ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version