روس شہروں کو نشانہ بنا رہا ہے، یوکرائن، نشانہ فوجی تنصیبات ہیں، روس

یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روس کی جانب سے یوکرائن پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق یوکرائنی صدر نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائنی فوجی تنصیبات اور سرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔
یوکرائن کے وزیرِ داخلہ کے مشیر اینٹون ہیراشینکو نے اس سے قبل کئیو، خارکیو اور ڈنیپرو میں فوجی ہیڈ کوارٹرز اور ایئر فیلڈز پر میزائل حملوں کی تصدیق کی تھی۔
اُنہوں نے فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ متعدد سرحدی پوسٹس پر شیلنگ اور حملے کیے گئے ہیں، حملے کا آغاز ہو چکا ہے۔ فوجی کمانڈ مراکز، ایئر فیلڈز اور فوجی ڈپوز پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے یوکرائن کے شہروں پر حملے کی تردید کی ہے۔
روس کی سرکاری ایجنسی آر آئی اے نے وزراتِ دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ روس یوکرائن کے شہروں کو نہیں، فوجی تنصیبات اور فضائیہ (ائیر ڈیفنس اور ائیر فورسز) کو جنگی ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

