Advertisement

ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عائد امریکی پابندیاں ختم

امریکا نے ایران کے سول نیوکلیئر پروگرام پر عائد پابندیاں  ختم کر دیں۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق  ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ   2015 کے جوہری معاہدے پر واپسی کے لیے ضروری تکنیکی اقدام کے تحت ایران کے سویلین جوہری پروگرام پر پابندیاں ختم کر رہا ہے۔

محکمہ خارجہ کے اہلکار نے کہا کہ 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ختم ہونے والی چھوٹ  کے دوبارہ آغاز  سے ویانا میں ہونے والی بات چیت میں تہران کے جوہری پروگرام کو کنٹرول کرنے سے متعلق کوئی نیا معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

یہ چھوٹ دوسرے ممالک اور کمپنیوں کو تحفظ اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کو فروغ دینے کے نام پر ایران کے سویلین جوہری پروگرام میں امریکی پابندیوں کو متحرک کیے بغیر شرکت کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

سویلین پروگرام میں ایران کی افزودہ یورینیم کے بڑھتے ہوئے ذخیرے شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2015 کے ایران جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

یہ معاہدہ جوائنٹ کمپری ہنسیو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) یا مشترکہ جامع منصوبہ عمل کے نام سے مشہور ہے۔

اس معاہدے کی رو سے ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں تہران نے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں یکطرفہ طور اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version