حملے کے بعد روس سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں، یوکرائنی صدر کا اعلان

یوکرائن نے حملے کے بعد روس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب کے دوران روس کا موازنہ نازی جرمنی سے کرتے ہوئے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ہمارے ملک پر بالکل اُسی طرح حملہ کیا ہے جس طرح نازی جرمنی نے جنگ عظیم دوم میں کیا تھا مگر ہم اپنا دفاع کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ یوکرائن کا ہر وہ شہری جو جنگ کے دوران ہتھیار چلانے کا تجربہ رکھتا ہو آگے آئے اور اپنی سر زمین کا دفاع کرے۔
یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے قوم سے خطاب میں خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی اور ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔
صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مشیر نے روس کے اُن دعوؤں کی پُر زور تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ یوکرائنی فوجی اپنی پوزیشن چھوڑ چھوڑ کر میدانِ جنگ سے راہِ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ یوکرائنی افواج روسی فوجیوں کا جی جان سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ اُنہوں نے بعض حصوں میں روسی پیش قدمی کو روکنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

