Advertisement

بحرین کی جانب سے گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان

خلیجی تعاون کونسل کے اہم رکن ملک بحرین مستقل گولڈن اقامے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

بحرین کی جانب سے یہ اہم اعلان پیر کے روز کیا گیا۔

بحرین کے وزارت داخلہ کے مطابق گولڈن اقامہ ویزے کی تجدید غیرمعینہ مدت تک کے لیے ہوگی۔ ویزا کے حامل افراد کو بحرین میں روزگار اور ان کے خاندان کے افراد کو رہائش کا حق مل سکے گا۔

بحرین کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں مقیم غیرملکیوں، سرمایہ کاروں اور باصلاحیت افراد کو ملک میں آنے اور رہنے کی ترغیب کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بحرین نے اکتوبر2021 کے دوران کہا تھا کہ مالیاتی توازن پیدا کرنے اور اقتصادی شرح نمو کے لیے نیا پروگرام جاری کیا جائے گا۔ اس کے تحت بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے منصوبوں کے متعلق بات کی گئی تھی۔

Advertisement

بحرین کی وزارت داخلہ نے گولڈن اقامہ ویزے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ویزا ہر اس شخص کو مل سکتا ہے جس نے بحرین میں کم از کم  5 برس قیام کیا ہو اور اس کی ماہانہ اوسطاً تنخواہ 2 ہزار بحرینی دینار سے کم نہ ہو۔

واضح رہے کہ 2 ہزار بحرینی دینار 5306 امریکی ڈالر کے مساوی ہیں۔

یاد رہے کہ 2019 میں متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ ’گولڈن ویزا‘  متعارف کرایا تھا تاکہ امیر افراد اور انتہائی ہنر مند کارکنوں کو راغب کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version