بھارت میں مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

بھارتی ریاست کرناٹکہ کے ایک کالج میں حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ عدالت پہنچ گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔
ریاست کرناٹکہ کے ایک کالج میں مسلمان طالبات پرحجاب کرنے پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ پابندی کے خلاف مسلمان طالبہ نے کرناٹکہ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی ہے۔
طالبہ نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ حجاب کرنا طالبات کے بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے جس کی ضمانت بھارتی آئین میں دی گئی ہے۔
درخواست میں دیگرطالبات کوبھی حجاب کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے اورکالج انتظامیہ کواس معاملے میں مداخلت کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد
یاد رہے کہ کرناٹکہ کے کالج میں 8 مسلمان طالبات پرحجاب کرنے کے باعث کلا س میں بیٹھنے پرپابندی لگائی گئی تھی۔
ہندوانتہاپسند رکن اسمبلی اورکالج کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر کے رگھوپتی کا کہنا ہے کہ طالبات کو کسی صورت حجاب کے ساتھ کلاس رومز میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مسلم طالبات گزشتہ کئی روز سے کالج کے احاطے میں بیٹھ کر تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔
طالبات کا کہنا ہے کہ کالج کے اصول و ضوابط میں حجاب پر پابندی سے متعلق کچھ نہیں لکھا، حجاب کرنا ان کا مذہبی حق ہے جس سے اُنہیں زبردستی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News