Advertisement

بھارت میں باحجاب طالبہ انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ہراساں

بھارت میں باحجاب طالبات کے ساتھ ہراسانی اور امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹکہ میں ایک باحجاب طالبہ کو انتہا پسند ہندوؤں کے جتھے کی جانب سے ہراساں کیے جانےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طالبہ جیسے ہی  پی ای ایس کالج پہنچتی ہے تو وہاں موجود انتہا پسند ہندو اس کے قریب آکر اسے ہراساں کرتے ہیں۔

طالبہ بلا خوف و خطر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کرکے اپنے راستے پر چلتی رہتی ہے۔وہاں موجود کچھ صحافی اس طالبہ کو انتہا پسندوں سے بچاکر اسے فوری طور پر کالج کے اندر جانے کا کہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان پولیس کیڈٹ پرحجاب کرنے پر پابندی عائد

واضح رہے کہ  کرناٹکہ میں باحجاب طالبات کے ساتھ ہونے والا ہراسانی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہا پسند حجاب  کے خلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔

اس سے قبل دو کالجز میں باحجاب  طالبات کو کالج میں داخلے سے روکا جاچکا ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی ریاست کرناٹکہ میں حجاب کرنے والی طالبات کوعلیحدہ کلاس رومز میں بٹھا دیا گیا  تھا اورکسی استاد نے ان کونہیں پڑھایا ۔

مزید پڑھیے: بھارت میں مسلمان طالبہ نے حجاب پرپابندی کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

مسلسل ایک ہفتے سے کالج کے گیٹ کے باہراحتجاج کرنے والی باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی گئی  تھی تاہم انہیں دیگرطالب علموں کے ساتھ کلاسز اٹینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اس سے قبل  بھی ایک سرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔

حجاب پرپابندی  کے خلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست  بھی دائرکررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version