Advertisement

کرناٹک کے بعد علی گڑھ کے کالج میں بھی مذہبی لباس کے نام پر حجاب پر پابندی عائد

بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی ایک کالج نے طلبا و طالبات کے مذہبی لباس پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق علی گڑھ میں واقع ڈی ایس کالج میں طلبا و طالبات پر حجاب یا زعفرانی مفلر لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راج کمار ورما کا کہنا ہے کہ طلبا و طالبات کو منہ ڈھک کر کیمپس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طلبا و طالبات کو کالج کی حدود میں حجاب یا زعفرانی مفلر لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے بھارت کی ریاست کرناٹک میں مسلم طلبا و طالبات تعلیمی اداروں میں طالبات کے حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

دوسری جانب کرناٹک میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اور بائیں بازوں کی دیگر جماعتیں حجاب اور برقع پر پابندی کے حق میں ہیں۔

کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی عائد ہونے کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کی جانب سے بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کیونکہ کرناٹک میں احتجاج کرنے والی ایک مسلم طالبہ کو توڑ پھوڑ کرنے والے مشتعل ہندوؤں کے ہجوم نے ہراساں کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کرناٹک کی بہادر مسلمان لڑکیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Advertisement

کرناٹک میں حجاب پر پابندی کا مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ کیے جانے تک طلبا و طالبات پر مذہبی لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version