Advertisement

ایرانی صدر کا عالمی برادری سے امریکی پابندیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے عالمی برادری سے امریکی پابندیوں کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق  دوحہ میں گیس برآمد کنندگان کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے برآمد کنندگان سے مطالبہ کیا کہ وہ تہران پر امریکا کی طرف سے عائد کردہ ظالمانہ پابندیوں سے گریز کریں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے امریکی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس فورم کے اراکین کو امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے  کیونکہ موجودہ دور میں پابندیاں موثر نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشہ ہفتے یہ خبریں گردش رہی تھیں کہ  ویانا میں امریکا اور ایران کے درمیان 2015 کا جوہری معاہدہ بحال ہونے کا امکان ہے جسے   2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منسوخ کردیا تھا۔

Advertisement

ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015  میں ہونے والے معاہدے نے تہران کی یورینیم کی افزودگی  کی مقدار کو محدود کر دیا تھا تاکہ اس کے لیے جوہری ہتھیاروں کے لیے مواد تیار کرنا مشکل ہو جائے۔

اس کے بدلے میں عالمی طاقتوں نے ایران پر عائد معاشی پابندیوں  میں کچھ نرمیاں کی تھیں۔

امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرکے دوبارہ پابندیاں عائد کیے جانے پر 2019 کے بعد سے تہران معاہدے کی حدود سے بہت آگے نکل گیا ہے  اور  افزودہ یورینیم کے ذخیروں کو دوبارہ تعمیر کر رہا ہے۔

ایران افزودہ یورینیم کو اعلیٰ فِسائل پیوریٹی تک بہتر بنا رہا ہے اور اس کی پیداوار کو تیز کرنے کے لیے جدید سینٹری فیوجز لگا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
روس میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ؛ سونامی کی وارننگ جاری
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version