Advertisement

کینیڈا میں جاری ٹرک ڈرائیورز کے مظاہروں کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی۔

کینیڈا سے امریکا جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہوئے ہیں۔

مظاہرین کورونا وبا کے حوالے سے نافذ تمام پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے مطالبات پر زور دینے کے لیے انہوں نے اوٹاوا شہر کے مرکز سمیت کئی اہم بین الصوبائی شاہراہوں پر دھرنا دے رکھا ہے۔

صورتحال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے گزشتہ روز مشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رکاوٹوں اور دھرنوں کو ختم کرنے کے مقصد سے ایمرجنسی قانون کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدامات محدود وقت، مخصوص علاقوں اور کینیڈا کے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے اور عوام کی سلامتی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ اس طرح کی غیرقانونی اور خطرناک سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Advertisement

 کینیڈین آئین کا ایمرجنسی ایکٹ وفاقی حکومت کو اختیار دیتا ہے کہ وہ ہنگامی حالات میں صوبوں کے اختیارات حذف کرتے ہوئے حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی لیکن محدود وقتی اقدامات کر سکتی ہے۔

یہ ایمرجنسی قانون 1988ء میں بنایا گیا تھا اور اسے صرف غیرمعمولی حالات میں اُس وقت نافذ کیا جاسکتا ہے جب دیگر قوانین اور ضابطے صورتحال پر قابو پانے میں مؤثر ثابت نہ ہو سکیں۔

یہ قانون پولیس کو زیادہ اختیارات دیتا ہے اور وہ غیرقانونی احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کے لیے زیادہ وسائل کا استعمال کر سکتی ہے۔ یہ قانون پورے ملک کا احاطہ کرتا ہے تاہم فی الحال اسے صرف متاثرہ علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کی وجہ سے اونٹاریو کو امریکی شہر ڈیٹرائٹ سے جوڑنے والا ایمبیسیڈر پل ایک ہفتے تک بند رہا تھا جسے اتوار کے روز پولیس کی مداخلت پر کھولا گیا۔

Advertisement

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈین پارلیمنٹ سات روز میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کرے گی اور اسے ایمرجنسی کے نفاذ کو رد کرنے کا اختیار بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version