Advertisement

یوکرین کیلیے 3 ارب ڈالر امداد، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کا مشترکہ اعلامیہ

ورلڈ بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) یوکرائن کی مالی امداد کے لیے پیکج کی تیاری کر رہے ہیں۔

اِس بات کا اعلان بین الاقوامی مالیات کو کنٹرول کرنے والے بڑے اداروں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان نے ایک مشترکہ اعلامیے میں کیا۔

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا اور ورلڈ بینک گروپ کے صدر ڈیوڈ میلپس نے یوکرائن جنگ کے حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ میلپس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں یوکرائن کو تین ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جن میں سے 350 ملین ڈالرز اگلے ہفتے جاری کر دیے جائیں گے۔

Advertisement

آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف یوکرائن کی مالی امداد کی درخواست پر فوری طور پر غور کرے گا۔

عالمی بینک نے امید دلائی ہے کہ وہ جون تک 2.2 بلین ڈالرز کی امداد فراہم کر سکے گا۔

مشترکہ بیان میں دونوں عالمی اداروں کے سربراہان کا کہنا تھا کہ وہ روس کے یوکرائن پر حملے کے ممکنہ مالی اثرات کے بارے میں فکر مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد سے اشیا خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے اور عالمی سطح پر مزید مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version