ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ، جھٹکے کئی پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے

تہران: ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے جھٹکے دبئی، شارجہ، عمان، بحرین اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں 5.8 شدت کا زلزلہ آٰیا ہے جس کا مرکز ایران کے ساحلی شہر بندر لینگے سے 60 کلومیٹر شمال تھا۔
Dust rising from the hills and lorries swaying during the 6.3 Earthquake in #Iran near Bandar Abbas in the last hour. pic.twitter.com/sgaNYeugjR
— Aurora Intel (@AuroraIntel) November 14, 2021
زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کے جھٹکے کئی دیگر پڑوسی ممالک دبئی، شارجہ، عمان، بحرین اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طاقتور زلزلے سے ٹوکیو لرز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولی کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:15 بجے محسوس کیا گیا ہے جس کی شدت 0.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
#earthquake in Dubai . Hope everyone is safe . Did u guys feel it ? pic.twitter.com/sJfeOGkwkF
— A. J SSESANGA (@AshyMagnificent) March 16, 2022
یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولی کے مطابق زلزلے کے فوری بعد کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2003 میں ایران کا شہر بام خوفناک زلزلے سے لرز اٹھا تھا جبکہ اس زلزلے میں 26 ہزار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ، معروف ترین مزار کا مینار جھک گیا
علاوہ ازیں 2017 میں بھی ایران اور عراق کے درمیانی سرحدی علاقے میں 7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 600 افراد لقمہ اجل بنے تھے جبکہ 9 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز جاپان کے مشرقی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ٹوکیو لرز اٹھا تھا جبکہ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
https://twitter.com/AbyssChronicles/status/1504115251373035525?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504115251373035525%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F03%2F724103%2F
جاپان میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کے بعد 2 لاکھ سے زائد گھرانوں کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News