بھارت میں مسلمانوں پر سر عام تشدد، ہندوتوا غنڈوں کا دو مسلمانوں پر حملہ

بھارت: شہر گڑگاؤں میں ہندوتوا کے غنڈوں نے مبینہ طور پر مذہب کی وجہ سے دو مسلمان مردوں کو مارا پیٹا اور ان کے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں حملہ آوروں نے عبدالرحمان اور اس کے دوست محمد اعظم پر حملہ کیا اور مذہبی گالیاں دیں۔
پولیس نے حملہ آوروں میں سے ایک کی شناخت امیت کے طور پر کی ہے۔
متاثرین جن کا تعلق بہار سے ہے، ایک مدرسے کے لیے چندہ جمع کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر جا رہے تھے اور ہوٹل میں کچھ دیر کے لیے رکے تھے۔
پولیس نے ان دونوں مسلم مردوں کی شکایت پر انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے جس میں مجروح کرنا، ڈکیتی کرنا اور مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی بدنیتی شامل ہے۔
واقعے کی تفصیلات دیتے ہوئے رحمان نے میڈیا کو بتایا کہ سفید رنگ کی کار میں موقع پر آنے والے دو حملہ آوروں میں سے ایک نے فون پر کسی کو کال کرنے سے پہلے ان سے بات چیت کی، جب میرا دوست آیا تو دونوں نے ہمیں مارنا پیٹنا شروع کر دیا۔
انہوں نے ہمارا موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لیا، ان میں سے ایک ملزم کار سے سفید پاؤڈر جیسا مادہ لایا اور زبردستی اعظم کے منہ میں ڈال دیا۔
متاثرین کے حوالے سے پولیس نے کہا کہ ملزمان نے ان کے عقیدے کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کیے، ان پر حملہ کیا اور ان کا سامان چھین لیا، لیکن بعد میں موٹرسائیکل جائے واردات سے کچھ فاصلے پر کھڑی پائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News