Advertisement

روس کا اہداف کے حصول تک حملے جاری رکھنے کا اعلان، لاکھوں یوکرائنی فرار

روس نے کہا ہے کہ تمام اہداف کے حصول تک یوکرائن پر حملہ جاری رہے گا۔

روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کے مطابق روس یوکرائن میں اُس وقت تک کارروائی جاری رکھے گا جب تک اس کے اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔

ٹی وی پر ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ یوکرائن کو غیر عسکری بنایا اور نازیوں سے پاک کیا جائے گا۔ شائیگو کے مطابق ان کا مقصد روس کو مغربی ممالک کی طرف سے پیدا کردہ فوجی خطرے سے بچانا ہے۔

ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ روسی افواج کا قافلہ دارالحکومت کیف کے مزید قریب پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے تقریبا ساڑھے چھ لاکھ افراد ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔ صرف پولینڈ پہنچنے والے یوکرائنی شہریوں کی تعداد تین لاکھ سے زائد ہے۔

Advertisement

گزشتہ روز روسی فورسز نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی ملک چھوڑنا چاہتا ہے اسے جانے کی اجازت ہے۔ پولش نائب وزیر داخلہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے پولینڈ کی سرحد عبور کی ہے۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق یوکرائن چھوڑنے والے شہریوں کی تعداد کئی ملین تک پہنچ سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version