Advertisement

سعودی عرب آنے والوں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں ختم

ریاض: سعودی عرب نے اپنے ملک آنے والے تمام افراد کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

سعودی وزارت صحت نے مقامی ویکسی نیشن مہم کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے غیر ویکسین شدہ افراد کو کسی بھی قسم کے ویزا کے ساتھ سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی عرب آنے والے افراد کو ویکسی نیشن، پی سی آر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے بغیر مملکت میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ویکسی نیشن کی شرح 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے دوران اجتماعی افطار کی مشروط اجازت بھی دے دی ہے۔

Advertisement

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی خدمت کے لئے بارہ ہزار خادمین تعینات کیے گئے ہیں جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ان شرائط اور اقدامات کا مقصد حرمین شریفین میں روزہ داروں، نمازیوں، افطار کرنے اور کرانے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
اسرائیل نے قطر کی خود مختاری پر حملہ کیا، بھرپورمذمت کرتے ہیں ، روس کاردعمل آگیا
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی امیدیں خاک میں مل گئیں، قطری وزیراعظم
امریکا میں سیاسی کارکن اور مصنف چارلی کرک کو گولی ماردی گئی
اسرائیلی کو روکنے کےلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے ، سعودی ولی عہد
11 ستمبر کے حملوں کو 24 سال مکمل،امریکی پالیسیوں پرکیااثرات مرتب ہوئے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version