خاتون نے بے خبری میں بچے کو جنم دے دیا

خاتون نے بے خبری میں بچے کو جنم دے دیا
آدھی رات میں باتھ روم جانے والی خاتون نے بے خبری میں اچانک بچے کو جنم دے دیا۔
حمل ایک ایسا عمل ہے جس میں خاتون نو ماہ تک مختلف تجربات سے گزرتی ہے جبکہ اس دوران خاتون کے جسم میں بھی کئی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
اکثر اوقات کچھ ایسے معاملات بھی سامنے آئے ہیں جس میں خاتون کو کچھ خبر ہی نہیں ہوتی کہ وہ حاملہ ہے اوراسی میں زچگی کا عمل بھی ہوجاتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعپ برطانیہ کے ویلس کے کارڈف میں رہنے والی 36 سالہ خاتون نکولا کے ساتھ ہوا ہے جس میں انہوں دعوی کیا ہے کہ انہوں نے آدھی رات میں باتھ روم میں بے خبری میں بچے کو جنم دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں اس وقت تک حمل کے بارے میں معلوم نہیں تھا کہ جب تک انہوں نے بچے کو جنم نہیں دے دیا تھا۔
خاتون کہتی ہیں کہ جب انہیں آدھی رات کو درد محسوس ہوا تو وہ باتھ روم چلی گئیں جس کے بعد انہیں دباؤ محسوس ہونے لگا جبکہ انہوں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اصل میں یہ درد زچگی والا ہے۔
نکولا کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ وقت تک درد محسوس ہوا لیکن انہوں نے اس درد کو حمل سے نہیں جوڑا کیونکہ اس کی خاص وجہ تھی۔
وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس دوران باقاعدگی سے ماہواری ہوتی رہی ہے جس کی وجہ انہیں کبھی شک بھی نہیں ہوا۔
خاتون کہتی ہیں کہ جب وہ باتھ روم گئی تھی تو ان کا واٹربیگ اچانگ پھٹ گیا تھا جس کے بعد انہیں پتا چلا کہ وہ حامل ہے جس کے بعد انہوں نے اپنی 14 سالہ بیٹی کو آواز دی جس نے ڈیلوری میں ان کی مدد کی۔
اس واقعہ کا سن کر سبھی لوگ حیران رہ گئے ہیں جبکہ بچے اور ماں صحت مند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

