Advertisement

اسرائیلی صدر کا 14 برس بعد ترکی کا انتہائی اہم دورہ

اسرائیلی صدر تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے   14 برس بعد ترکی پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی  صدر اسحاق ہرزوگ 2008 کے بعد ترکی کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر ہیں ۔

ان کے دورے کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ وہ اپنی بات چیت میں ترک  اسرائیل تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

ہرزوگ نے ترکی روانگی سے قبل ​​تل ابیب کے بین گوریون ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر چیز پر متفق نہیں ہوں گے۔

اسرائیلی صدر نے کہا کہ  اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں یقینی طور پر اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور  یہ اتنے آسان لمحات نہیں ہیں   لیکن ہم اپنے تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور انہیں پیمائش اور محتاط انداز میں استوار کرنے کی کوشش کریں گے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کی دلچسپی کا ایک خاص شعبہ قدرتی گیس ہے۔

اردگان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ایک  نئے دور کا آغاز کرے گا۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ  20 سال قبل زیر بحث  آئے معاملے کے مطابق  دونوں ممالک اسرائیل کی قدرتی گیس کو یورپ تک لے جانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

حالیہ روس یوکرین جنگ کے باعث  گیس بحران میں بحیرہ روم سے گیس کی فراہمی یورپی یونین کے  روسی گیس پر انحصار کو کم کر سکتی ہے۔

گیس بحران یوکرین پر روس کے حملے کے بعد ایک گرما گرم موضوع ہے اور یورپی رہنماؤں کی طرف سے روسی گیس پر یورپ کا انحصار کم کرنے کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں۔

ترکی کے علاوہ  مشرقی بحیرہ روم سے یورپ تک زیر سمندر پائپ لائن کے منصوبے  رواں برس جنوری میں امریکا کی طرف سے شکوک و شبہات کے اظہار کے بعد رک گئے تھے۔

Advertisement

ترکی کے ایک سینئر اہلکار نے کہا  ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے نے مارکیٹ میں توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی ضرورت کو ظاہر کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version