چین میں مسافر طیارہ کیسے گرا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

چین میں مسافر طیارہ کیسے گرا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں
چینی ایئرلائن کے مسافر بردارطیارے کے گرنے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس میں اہم انکشاف سامنے آٰیا ہے۔
چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا مسافر بردارطیارہ 737-800 132 افراد کو لے کر صوبہ یونان سے اڑا اور مشرقی ساحلی علاقے کے صنعتی مرکز گوانگ ژو کی جانب محو پرواز تھا۔
دوران سفر اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا اور جنوبی چین میں حادثے کا شکار ہوا جبکہ طیارے نے تقریباً ایک گھنٹے پرواز بھری تھی۔
حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایم یو 5735 کے طیارے میں 123 مسافروں کے ساتھ ساتھ 9 عملے کے ارکان بھی شامل تھے، جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم اس حادثے میں تمام مسافروں کی ہلاکت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
طیارہ ساز کمپنی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’’وہ حادثے کی ابتدائی اطلاعات سے آگاہ ہیں اور مزید معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کام جاری ہے‘‘۔
مسافر طیارہ کیسے گرا؟
بین الاقوامی فلائٹ کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’’فلائٹ ریڈار 24‘‘ کی جانب سے طیارے کے گرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔
Flightradar24 data for China Eastern Airlines flight #MU5735 from Kunming to Guangzhou.
AdvertisementAt 06:20:59 UTC the Boeing 737-800 aircraft started to lose altitude very fast. At 06:22:35 UTC last ADS-B signal showed vertical speed -31.000 feet per minute.https://www.bolnews.com/urdu/world/2022/03/508479/amp/ pic.twitter.com/UEZaa9asua
— Flightradar24 (@flightradar24) March 21, 2022
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق تقریباً 6 بج کر 20 منٹ 59 سیکنڈ پر طیارے کی بلندی تیز سے کم ہونا شروع ہوئی اور 6 بج کر 22 منٹ 35 سیکنڈ پر طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔
اس طرح طیارہ صرف 1 منٹ اور36 سیکنڈ میں 31 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے زمین پر گرا جوکہ بہت تیز رفتار ہے۔
واضح رہے کہ حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ چینی صدر شی جن پنگ نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس حادثے کے باعث صدمے میں ہیں اور انہوں نے سرکاری نشریاتی ادارے سے کہا ہے کہ جلد از جلد حادثے کا پتہ لگائیں جس میں کوئی بھی کسر نہ چھوڑی جائے۔
خیال رہے کہ چین کا ایئر سیفٹی ریکارڈ موثر سمجھا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل چائنہ کے کسی بھی طیارے کا آخری مرتبہ حادثہ اگست 2010 میں ہوا تھا۔
اس حادثے میں 96 مسافر سوار تھے جن میں سے 44 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

